بنگلور کو میکس ویل جیسے کھلاڑی کی ضرورت : گوتم

   

ممبئی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ رائل چیلنجر بنگلور کو ٹیم میں آسٹریلیائی آل راؤنڈر میکس ویل جیسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو کہ کپتان ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرس پر سے بیٹنگ دباؤ کو کم کرسکے ۔ میکس ویل بین الاقوامی ٹوئنٹی 20کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کیلئے مشہور ہیں اور وہ کل یہاں 292 کھلاڑیوں کی نیلامی میں توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گمبھیر نے کہاکہ پنجاب یقیناً میکس ویل جیسے کسی کھلاڑی کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جو کہ کوہلی اور ڈی ویلئرس پر سے دباؤ کو کم کرسکتا ہے ۔ گمبھیر نے مزید کہاکہ کوہلی اننگز کے آغاز کیلئے بہتر کھلاڑی ہوسکتے ہیں جو دیودت پڈیکل کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے ۔