بنگلہ دیش، نیپال بجلی برآمدات کی اجازت کیلئے ہندوستان سے درخواست کریں گے

   

ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش نے کشتیا کے بھیراماراسب ڈویژن میں واقع ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ پاور سسٹم کے ذریعے نیپال سے 40-50 میگاواٹ بجلی برآمد کی اجازت کے لئے نیپال کے ساتھ مشترکہ طورپر ہندوستان سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ‘ڈھاکا ٹریبیون’ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اورنیپال کے درمیان توانائی تعاون کے لئے تشکیل دی گئی سیکریٹری سطح کی جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی (جے ایس سی) کی میٹنگ میں نیپال الیکٹرسٹی اتھارٹی اور بنگلہ دیش الیکٹرسٹی ڈیولپمنٹ بورڈ نے ہندوستان کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی این ٹی پی سی سے بہرام پور-بھیراماراکراس بارڈر پاورٹرانسمشن لنک کے ذریعہ سہ فریقی بجلی کی فروخت اور خریداری کے لیے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سال 2013 میں، ہندوستان اور بنگلہ دیش نے دونوں ملکوں کے درمیان بہرام پور-بھیرامارا کراس بارڈر پاور ٹرانسمشن لنک کا افتتاح کیاتھا۔ میٹنگ میں نیپال بنگلہ دیش وقف شدہ پاور ٹرانسمیشن لائن کی ترقی کے لیے دونوں ممالک اور ہندوستان کے درمیان سہ فریقی معاہدے کے لیے کوشش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔