دبئی، 17جون (یو این آئی) آئی سی سی کی تازہ ترین مردوں کی ونڈے پلیئر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے تین بولرس نمایاں فائدہ اٹھانے والوں میں شامل رہے ہیں۔بنگلہ دیش نے اپنے میدان پر آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز 1-2سے جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد فاسٹ بولرز شریف الاسلام، مستفیض الرحمٰن اور تسکین احمد کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔سیریز کے آخری میچ میں چھ وکٹیں لینے والے شریف الاسلام 10 درجے ترقی کرکے 18ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ مستفیض الرحمٰن 12درجے بہتری کے ساتھ مشترکہ 25ویں اور تسکین احمد پانچ درجے ترقی کرکے 27ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بیٹرس میں توحید ہردوئے نے سیریز میں 154 رنز بنائے ، جن میں 83 رنز کی بہترین اننگز شامل تھی۔ اس کارکردگی کی بدولت وہ سات درجے ترقی کرکے ونڈے بیٹنگ رینکنگ میں 20ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے بھی ہندوستان کے خلاف دھرم شالہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شاندار سنچری اسکور کی، جس کے نتیجے میں وہ چھ درجے ترقی کرکے 13ویں مقامپر آ گئے ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے اختتام کے بعد ٹی20بین الاقوامی رینکنگ میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ویسٹ انڈیز نے یہ سیریز 1-2 سے جیتی، جس میں فاسٹ بولر شمار جوزف نے 11 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ 42 درجے ترقی کی۔