بنگلہ دیشی دراندازی معاملہ میں ای ڈی کے چھاپے

   

رانچی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے منگل کو بنگلہ دیشی شہریوں کی مبینہ غیر قانونی دراندازی سے منسلک منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں مغربی بنگال اور انتخابی ریاست جھارکھنڈ کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے یہ معلومات دی ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے جھارکھنڈ دفتر کے اہلکار ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن قبل دو پڑوسی ریاستوں میں کل 17 مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔ میڈیا میں تصاویر میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے اہلکاروں کو رانچی میں باریاتو روڈ پر واقع ہوٹل اور شہر کے ایک ریزورٹ کے باہر تعینات دکھایا گیا ہے۔ ای ڈی ٹیمیں اندر موجود دستاویزات، کتابوں اور مالیاتی ریکارڈ کی جانچ کر رہی تھیں۔