بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی اپیل کےبعد ممکنہ تصادم کا خدشہ

   

ڈھاکہ: سابق وزیراعظم نے عوام سے 15 اگست کو اپنے والد کے قتل کی برسی منانے کی اپیل کی ہے ۔ تشدد، ہنگامہ آرائی اور بحران سے دوچار جنوب ایشیائی ملک بنگلہ دیش میں حالات مزید بگڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ استعفیٰ دینے کے بعد ملک سے مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرے عوام سے 15 اگست کو اپنے والد کے قتل کی برسی منانے کی اپیل کی ہے۔ شیخ حسینہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ 15 اگست کو ان کے والد اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے قتل کی برسی ‘قومی یوم سوگ’ کے طور پر منائیں۔
محمود عباس کی ترکیہ آمد
انقرہ: فلسطینی صدر محمود عباس خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے چہارشنبہ کو انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کی۔ترکیہ کے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران، عباس نے اردغان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اس موقع پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس کے دوران ترک پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیا۔ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے اور ترکی میں علاج کروانے والے فلسطینی شہری بھی اس تقریب میں موجود تھے۔