بنگلہ دیش میںسڑک حادثہ آٹھ افراد ہلاک

   

ڈھاکہ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے ضلع چٹوگرام میں جمعرات کو بس اور منی بس کے درمیان آمنے سامنے کے زبردست ٹکرمیں آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور دوسرے 25 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس افسر نے بتایا’’مسافر بس اور منی بس کے درمیان آمنے سامنے ہو نے والی ٹکر میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں منی بس میں سوار مسافروں کی موت ہوئی ہے۔