بنگلہ دیش میں اسکولس کو رمضان المبارک میں 28 دن کی تعطیلات

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں رمضان المبارک میں اسکولس میں طویل تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکولس پورے رمضان المبارک میں بند رہیں گے۔ محمد یونس کی سربراہی میں نگراں حکومت نے ملک میں دہائیوں سے چلی آرہی کئی چھٹیوں کو ختم جبکہ کچھ چھٹیوں کے دنوں میں تبدیلی کی ہے۔ چھٹیوں کیلئے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کی چھٹیاں 2 مارچ سے شروع ہوں گی۔ اس دوران رمضان، جمعتہ الوداع، عیدالفطر اور بنگلہ دیشی یوم آزادی کو ملا کر مجموعی طور پر 28 دن اسکولس بند رہیں گے جبکہ عیدالفطر کے بعد 8 اپریل سے کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔