بنگلہ دیش میں بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات ، 44 افراد ہلاک

   

ڈھاکہ : 12جولائی ( ایجنسیز ) بنگلہ دیش میں کئی روز کی شدید بارش اور سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں 44 افراد ہلاک ہوگئے۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق بارش اور سیلاب سے جنوب مشرقی علاقوں کے 7 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوج اور امدادی کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن بجلی کی بندش، تباہ شدہ سڑکیں اور منقطع مواصلاتی رابطے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔