ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں جاب کوٹہ احتجاج کے بعد کریک ڈائون جاری ہے۔ تین طالبعلم رہنما ڈھاکہ اسپتال سے گرفتار کرلیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہروں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 204 ہوگئی۔ اسپتالوں میں زیرعلاج زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈھاکہ اور تین دیگر شہروں میں جزوی کرفیو کی مدت میں کل تک توسیع کردی گئی۔گرفتارشدگان میں ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر موجمدار شامل ہیں اسپتالوں میں زیرعلاج کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،احتجاج کے دوران 204 افراد جاں بحق ہوئے۔پرتشدد احتجاج پر بنگلا دیشی حکومت نے انیس جولائی کی رات سے کرفیو نافذ کردیا تھا جسے بعد میں جزوی کر دیا گیا، ڈھاکہ اور تین دیگر شہروں میں جزوی کرفیو کی مدت کل تک بڑھا دی گئی ہے۔