بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے مکانات نذرآتش

   

سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ کے بعد تشدد۔پولیس کا بیان
ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں گزشتہ ہفتے درگا پوجا کے دوران مندروں میں غنڈہ گردی کے واقعات کے خلاف اقلیتی برادری کی جانب سے احتجاجوں کے درمیان سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ وائرل ہونے پر حالات بے قابو ہوگئے اور ہندوؤں کے 66 مکانات کو توڑپھوڑ کا نشانہ بنایا گیا اور کم از کم 20 مکانات کو نذرآتش کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں آج بتایا گیا کہ آتشزنی کے واقعات اتوار کو دیئے گئے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 255 کیلو میٹر دور واقع گاؤں میں پیش آئے۔ متعلقہ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد قمرالزماں نے بتایا کہ مچھیروں کی کالونی میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور وہاں ایک ہندو نوجوان کے خلاف برہم ہجوم کو متحرک دیکھا گیا۔ مشتعل افراد نے پولیس کی تعیناتی والے علاقوں کو چھوڑ کر دیگر جگہ تشدد برپا کیا۔