بنگلہ دیش میں 15 اگست کیعام تعطیل منسوخ کرنے کا فیصلہ

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں قومی سوگ کے طور منائی جانے والے 15 اگست کے روز کی عام تعطیل کو منسوخ کرنے کا امکان ہے۔بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ اقتدار کا دور طلبا تحریک کے نتیجے میں ختم ہوگیا تھا اور وہ مستعفی ہوکر پناہ لینے ہندوستان چلی گئی تھیں۔ جس کے بعد سے فوج نے ملک میں عبوری حکومت قائم کردی ہے۔عبوری حکومت کی سربراہی نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس کے حصے میں آئی جب کہ وزارت داخلہ کے سربراہ ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں۔ کابینہ میں کئی طلبا نمائندے بھی شامل ہیں۔عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے بنگلہ دیش میں خصوصی اقدامات اْٹھائے گئے ہیں جن میں سے ایک ممکنہ طور پر 15 اگست کی تعطیل کو منسوخ کرنا ہے۔