نئی دہلی: بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر نام نہاد مظالم کے خلاف کئی مظاہروں کی قیادت کرنے والے چنموئے کرشنا داس کو ڈھاکہ پولیس کی جاسوسی برانچ نے 25 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے خلاف ہندوؤں نے شدید احتجاج کیا اور کچھ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ اب اس معاملے پر باگیشور بابا دھیریندر شاستری کا بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہندو سمجھ لیں کہ ہم اپنے لیے نہیں مر رہے، ورنہ ایک ایک کر کے تمہارے مندر مسجدوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔