بوائے فرینڈ سے ملنے کے لئے ہندوستانی عورت نے خود کو عقیدت مند ظاہر کیا

,

   

اسلام آباد۔ بطور سکھ عقیدت مند پاکستان جانے والے ایک نوجوان ہندوستانی سکھ عورت نے کرتا پور کواریڈار میں اپنے پاکستانی بوائے فرینڈ سے ملاقات کی‘ مگر اس کی پاکستان میں غائب ہوجانے کی کوشش کو الرٹ پاکستانی گارڈس نے ناکام بنادیا۔

مذکورہ ہندوستانی عورت کی شناخت منجیت کور کی حیثیت سے ہوئی ہے کہ جس کی23نومبر کے روز کرتاپور کواریڈار کی پہلی منزل پر بوائے فرینڈ سے ملاقات ہوئی تھی۔پاکستانی نوجوان جس کا تعلق فیصل آباد سے تھا‘ اپنے کچھ دوستوں جس میں عورتیں بھی شامل تھے‘ کور سے ملاقات کے لئے گرودوارہ پہنچاتھا۔

لڑکی کا تعلق ہریانہ سے ہے

جی ای او نیوز نے روز نامہ جنگ کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ سکھ عورت جس کا تعلق ہندوستان کی ریاست ہریانہ سے ہے بطور سکھ عقیدت مند پاکستان میں اخل ہوئی تاکہ وہ اپنے پاکستانی بوائے فرینڈ سے دربار صاحب گرودوارہ میں ملاقات کرسکے۔بوائے فرینڈ سے بات چیت کے بعد کور نے فیصلہ کیا کہ وہ پاکستان میں رہ جائے گی۔

فیصل آباد کے نوجوان کے ساتھ پاکستانی عورت نے کور کو اپنا ویزیٹنگ کارڈ دیا۔ کور نے اپنا ہندوستان زائرین کا کارڈ ایک کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا۔

پاکستانی انتظامیہ نے ان کا منصوبہ ناکام بنادیا

تاہم پاکستانی انتظامیہ نے پاکستان میں کہیں لڑکی کے غائب ہوجانے سے قبل پاکستانی انتظامیہ نے جوڑے کوگرفتارکرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔

واقعہ کے بعد سے سکھو ں کے مقدس مقام کے اطراف واکناف میں چوکسی سخت کردی گئی ہے۔

مذکورہ نیوز رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اب سکھوں کے مقدس مقام پر جانے والے لوگوں سے بائیو میٹرک جانچ بھی کرائی جارہی ہے