بودھن میں بلال تالاب سے دو نوجوان بھائیوں کی نعشیں برآمد

   

بودھن ۔ آج بودھن پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے بلال تالاب سے دو نوجوانوں شیوا 27 سالہ اور نریملو 30 سالہ کی نعشیں برآمد کی۔ پولیس کے مطابق انہیں آج صبح بعض افراد نے تالاب میں نعشیں نظر آنے کی اطلاع دی۔ سی آئی رامن کے مطابق تالاب کٹہ پر خالی شراب کی بوتلیں دستیاب ہوئیں۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ لگایا کہ شیوا اور نریملو دوسگے بھائی ہیں ۔ ان کا گزشتہ ایک ہفتہ قبل وینکٹ نامی نوجوان کے ساتھ کسی معاملہ میں جھگڑا ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شام یہ تینوں شام کے وقت تالاب کی جانب جاتے ہوئے نظر آئے تھے۔ پولیس وینکٹ کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ شروع کردی اور دونوں متوفیوں کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم گورنمنٹ ہاسپٹل بودھن منتقل کردیاگیا۔ جائے واقعہ کا اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن راما راؤ اور سرکل انسپکٹر پولیس رامن نے دورہ کیا۔

ویملواڑہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 20 کروڑ روپے منظور
ویملواڑہ ۔ ویملواڑہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 20 کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ ریاست کے وزیر کے تارک راما راؤ نے اس فنڈ کی منظوری ملی ہے۔ ان روپیوں کی منظوری کے لئے ویملواڑہ حلقہ اسمبلی علاقے کے ایم ایل اے نے کامیاب کوشش کی ہے۔ اس 20 کروڑ روپیوں سے سی این آر فنکشن ہال کی نئی تعمیر کے لئے خرچ کرنا اور میونسپل کے تپاپور علاقے میں 5 ایکڑ اراضی میں اسٹیڈیم تعمیر کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔