بورویل میں پھنسے بچے کو بچانے کا آپریشن جاری

   

بیتول : مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے آٹھنیر تھانہ علاقے کے تحت مانڈوی میں کھلے بورویل میں گرنے والے آٹھ سالہ لڑکے کو بچانے کے لیے بچاؤ آپریشن آج اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا۔پولس ذرائع نے بتایا کہ بورویل کی تقریباً 50 فٹ کھدائی کے بعد کل دوپہر سے تقریباً دس فٹ سرنگ کھودنے کا کام شروع ہوا تھا۔ تنمے تک پہنچنے کیلئے مزید تین فٹ کھدائی کرنی باقی ہے ۔