بولیویا: بولیویا کی حکومت نے ایک گمشدہ بلی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے جو ملک میں نجی پرواز کے دوران غائب ہوگئی۔ اب اس کی تلاش میں پولیس، فائرفائٹر، عام افراد اور جانوروں سے دور سے رابطہ کرنے والے ماہرین (سائیکک) بھی شامل ہوچکے ہیں۔ٹیٹو نامی بلی کے مالکن اینڈریا آئٹور نے سوشل میڈیا پر اپنے پالتو جانور کی تصویراور تفصیلات پوسٹ کرکے عوام سے مدد کی درخواست کی ہے۔ ان کے مطابق وہ کسی بھی صورت اس کی تلاش سے دستبردار نہیں ہوں گی۔ٹیٹو سفید اور سرمئی رنگ کی ایک نوجوان بلّی ہے جو اپنی مالکن کے بہت لاڈلی بھی ہے۔ اس کی گمشدگی کے بعد بولیویا کے ایک وزیر نے جانوروں سے رابطہ کرنے والے سائیکِک ماہر سے بھی رابطہ کیا ہے۔ دوسری جانب سراغرساں، پولیس اور دیگر افراد اس کی تلاش کررہے ہیں۔