بوکو حرام کے اعلیٰ عہدیدارو ں سمیت 40 افرادہلاک

   

لاگوس : نائجیریا میں ایک فضائی حملے میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے دو نام نہاد اعلیٰ عہدیداروں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر کے مطابق نائجر صوبے میں بوکو حرام تنظیم کے خلاف فضائی آپریشن کیا گیا۔اس کارروائی میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے جن میں تنظیم کے نام نہاد ا سرغنہ بھی شامل تھے۔ جن کی ریڈ بلیٹن سے تلاش کی جا رہی تھی۔نائیجیریا میں 2000 کی دہائی کے اوائل سے 2009 سے لے کر اب تک بوکو حرام کی وسیع پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں 20 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔