بوگس رائے دہی کیلئے آٹوز سے خواتین کی منتقلی

   

امجد اللہ خان کی نشاندہی پر 6 آٹوز کو ضبط کرلیا گیا
حیدرآباد۔ جی ایچ ایم سی الیکشن کی رائے دہی کا آغاز ہوتے ہی اعظم پورہ ڈیویژن میں بوگس رائے دہی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور اسے ناکام بنانے مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان مسٹر امجد اللہ خان خالد نے کالا ڈیرا میں 6 آٹوز کی نشاندہی کی جس میں خواتین کو بوگس رائے دہی کیلئے منتقل کیا جارہا تھا۔ مقامی مجلسی کارکنوں کی ٹولی سرگرم ہوگئی اور بوگسنگ کیلئے خواتین کو آٹوز میں منتقل کیا جارہا تھا۔ امجد اللہ خان خالد نے آٹوز کی نشاندہی کرکے انہیں روک لیا اور چادرگھاٹ پولیس کو طلب کرکے انہیں حوالے کردیا۔ بعد ازاں امجد اللہ خان نے چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت بھی درج کرائی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ عالیجاہ کوٹلہ، یاقوت پورہ اور دیگر علاقوں سے مسلم خواتین کو اعظم پورہ میں لایا جارہا تھا۔چادر گھاٹ پولیس نے آٹوز کو ضبط کرکے بعض خواتین کو بھی حراست میں لے لیا۔ خالد نے یہ الزام عائد کیا کہ مجلسی کارکنوں نے بڑے پیمانے پر بوگسنگ کا منصوبہ بنایا تھا اور اس کے تحت دیگر مقامات سے خواتین کو اعظم پورہ ڈیویژن لایا جارہا تھا۔ انہوں نے پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔