بْلی بائی ایپ کیس چوتھا ملزم گرفتار، ممبئی کی عدالت میں 3ملزمین کی ضمانت مسترد

   

ممبئی: بلی ببائی ایپ کیس میں مطلوب چوتھے ملزم کو آج اوڈیشہ میں گرفتار کرلیا گیا ۔ممبئی پولیس کے علاوہ اسی معاملے کی جانچ کر رہی دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بھی 2 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، اس نے معاملے کے اہم ملزم نیرج بشنوئی اور سْلی ڈیل کے اہم ملزم اونکاریشور ٹھاکر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اسپیشل سیل نے معاملے کے اہم ملزم نیرج بشنوئی اور سْلی ڈیل کے اہم ملزم اونکاریشور ٹھاکر کو گرفتار کیا ہے۔ اسی دوران ممبئی کی باندرا کورٹ نے تین ملزمان وشال کمار جھا، شویتا سنگھ اور مینک راوت کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی ہے۔ جو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں ہیں۔