والدین کیلئے احتیاط ضروری ۔ فوری علاج پر توجہ دینے ڈاکٹرس کا مشورہ
حیدرآباد 14 جنوری : ( سیاست نیوز ) : ماہر اطفال ڈاکٹرس نے کہا کہ 5 تا 15 سال کے بچوں کے اسکارلٹ بخار اور موسمی بخار میں مبتلا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ موسم سرما کی وجہ سے بچوں میں موسمی انفکشن کے واقعات شہر حیدرآباد میں بڑھ گئے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کو سردی یا بخار آئے تو فوراً ڈاکٹرس سے رجوع ہوں ۔ موسمی بخار اور سردی اینٹی بائیوٹک کے استعمال پر کم ہوگی ۔ ہم نے محسوس کیا کہ موسمی بخار زیادہ تر 5 سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں زیادہ ہورہے ہیں ۔ اسکارلٹ بخار پر بچوں کا چہرہ سرخ ہورہا ہے اور گالوں میں دھبے دکھائی دے رہی ہیںاور زبان سرخ ہورہی ہیں ۔ ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا کہ جب بھی بچوں کو بخار آئے اور ساتھ ہی زبان سرخ ہوجائے تو فوراً ماہرین اطفال سے رجوع ہہو ۔ یہ بخار میں گلہ میں درد زیادہ ہوگا اور بچوں کے چھینکنے اور کھانسنے سے یہ مرض دوسروں میں بھی پھیلے گا ۔ یہ غذا اور پانی کی آپس میں شراکت پر بھی پھیل سکتا ہے ۔ ماہرین نے مشورہ دیا کہ بچوں کو احتیاط سے رکھیں اور سردی اور بخار پر دوسرے بچوں سے دور رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کردیں ۔ ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا کہ بچوں کو بخار آنے پر گھر پر ہی رکھیں اور اسکول نہ بھیجیں ۔ بخار کم ہونے کے بعد بھی چند دنوں تک احتیاط کریں ۔ علاج میں دیری سے اس کا اثر دل اور گردوں پر بھی ہوسکتا ہے ۔۔ ش