ٹیوشن اور کوچنگ کیلئے 16 ہزار روپئے مزید اضافہ ، اسکول نیٹ سروے میں انکشاف
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بچوں کی تعلیم پر ہر سال اخراجات میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ اسکول نیٹ سروے میں اس کا انکشاف ہوا ہے ۔ ہر سال ایک بچہ پر 32 ہزار روپئے خرچ کرنا پڑرہا ہے ۔ ٹیوشن اور کوچنگس کے لیے مزید 16 ہزار روپئے خرچ کرنا پڑرہا ہے ۔ مشہور ایجوٹیک سرویس فراہم کرنے والے اسکول نیٹ ادارے نے پی جی لیابس کے تعاون سے بچوں کے تعلیمی اخراجات پر ملک بھر میں سروے کیا ہے ۔ شہروں کو چار حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے کئے گئے نتائج کو جاری کیا ہے ۔ اس سروے کے مطابق ٹائیر 1 شہروں میں ہر خاندان بچوں کی تعلیم پر 61 ہزار ، ٹائر2 شہروں میں 51 ہزار ، ٹائر 3 شہروں میں 48 ہزار ، ٹائر 4 شہروں میں 33 ہزار روپئے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں ۔ ٹائر 1 شہروں میں 7 فیصد ہی ایسے خاندان ہے جو اپنے بچوں کی تعلیم پر 10 ہزار روپئے خرچ کررہے ہیں جب کہ 93 فیصد خاندان 10 ہزار روپئے سے زیادہ خرچ کررہے ہیں ۔ ٹائر 4 شہروں میں 18 فیصد خاندان سال میں 10 ہزار روپئے سے کم خرچ کررہے ہیں جب کہ 82 فیصد خاندان 10 ہزار روپئے سے زیادہ خرچ کررہے ہیں ۔ ٹائر 1 شہروں میں 32 فیصد خاندان تعلیمی اخراجات کے علاوہ ٹویشنس اور کوچنگس وغیرہ پر سالانہ 10 ہزار روپئے خرچ کررہے ہیں جب کہ 68 فیصد خاندان 10 ہزار روپئے زیادہ خرچ کررہے ہیں ۔ ٹائر 4 شہروں میں 41 فیصد خاندان ٹیوشن اور کوچنگ کے لیے 10 ہزار روپئے سے کم خرچ کررہے ہیں ۔ 59 فیصد خاندان 10 ہزار روپئے سے زیادہ خرچ کررہے ہیں ۔ ٹیوشن فیس لیاب ٹاپس ، نصابی کتب ، آن لائن سبسکرپشن کی وجہ سے فیس میں اضافہ ہونے کا سروے میں پتہ چلا ہے ۔۔ ن