بچوں کے اسکول میں داخلے کیلئے گھر گھر مہم

   

مدہول 7 / جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ایجوکیشن آفیسر مدہول جی مائسا جی نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت نے اسکول سے باہر بچوں کو اسکول میں داخل کرنے کیلئے بڈی باٹا پروگرام کو پرجوش طریقے سے متعارف کرایا ہے مدھول منڈل کے مدگل اور مچکل گاؤں میں گھر گھر جا کر سرپرستوں کو اس بارے میں تعلیم دے رہے ہیں کہ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں کیسے داخل کیا جائے سرکاری اسکولوں میں تجربہ کار اساتذہ کے ذریعہ پڑھایا جاتا ہے اسی طرح طلباء کو نصابی کتب، یونیفارم اور غذامفت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت اسکولوں میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے آنگن واڑی سے لے کر پرائمری اسکول تک، پرائمری اسکول کے طلبہ کو ہائی اسکول میں داخل کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ بڈی باٹا پروگرام کا عوام کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے اونگول سے ہجرت کرنے والے والدین کے بچے بھی اسکول میں داخل لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق اس ماہ کی 9 تاریخ تک بڈی باٹا پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ منڈل کے 41 اسکولوں میں بڈی باٹا پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔