بچوں کے اغواء کے اندرون دو گھنٹے اغواء کنندے گرفتار

   

حیدرآباد : /4 جون (سیاست نیوز) نارتھ زون کی مہانکالی پولیس نے دو کمسن بچوں کے اغواء کے معاملے کو اندرون دو گھنٹے حل کرتے ہوئے اغواء کنندوں کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون چندنا دیپتی نے بتایا کہ /4 جون کی صبح پولیس مہانکالی سے 40 سالہ میگاراج کالے جو غبارے فروخت کرتا ہے نے اپنی 3.5 سالہ کمسن بچی کرشما کے اغواء کی شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے کے اندرون چند منٹ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغواء کنندوں کی تلاش شروع کردی گئی اور ان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں ایک خاتون نے ایک شخص کی مدد سے کمسن لڑکی جو اپنے والدین کے ساتھ فٹ پاتھ پر محو خواب تھی کا اغواء کرلیا گیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے اغواء کنندوں کے آٹو کا پتہ لگایا اور اغواء کنندوں شیخ عمران اور پروین متوطن ضلع نظام آباد کو گرفتار کرلیا ۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے ایک اور اغواء کے معاملہ کا بھی پردہ فاش کیا چونکہ مذکورہ جوڑے نے سلطان بازار ، ہنومان ٹیکری کے فٹ پاتھ پر محو خواب ایک اور بچہ کا بھی اغواء کیا تھا ۔ ب