ویمن اینڈ چلڈرنس سیفٹی ونگ کا اعلی سطحی اجلاس ، ڈی سی پی کویتا کا خطاب
حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی جانب سے آپریشن اسمائل کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج ایک اعلی سطح اجلاس کو منعقد کیا گیا ۔ جس کی صدارت محترمہ کویتا ڈی سی پی ویمن اینڈ چلڈرنس سیفٹی ونگ نے کی ۔ اس موقع پر ڈی سی پی کویتا نے کہا کہ ہر سال جنوری میں آپریشن اسمائیل کو انجام دیا جاتا ہے ۔ جس کے ذریعہ بچہ مزدوری کا خاتمہ اور سڑکوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کو ریسکیو ہوم منتقل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کے تحت 14 سال عمر کے بچوں کو جو کچرہ چننے ، آوارہ پن کا شکار بچوں کو تلاش کیا جاتا ہے اور انہیں راحت فراہم کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی معاشی اور سیاسی وجوہات کے سبب بچے نظر انداز ہو رہے ہیں اور ان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر پولیس سائبرآباد اسٹیفن رویندرا کی خصوصی دلچسپی سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن اسمائیل کے تحت گذشتہ سال 1072 بچوں کو راحت فراہم کی گئی۔ اس اجلاس میں محکمہ ڈسٹرکٹ ویلفیر لیبر ڈپارٹمنٹ چائلڈ ویلفیر بچپن بچاؤ آندولن و دیگر موجود تھے ۔ ع