بچے اٹھانے والوں کے شبہ میں ہجوم نے تین ’سادھوں“ کی پیٹائی کردی۔ چھتیس گڑھ

,

   

درگا۔ جمعرات کے روز پولیس کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق تین اشخاص جو مبینہ سادھوؤں کا لباس میں تھے چھتیس گڑھ کے ضلع درگا میں بچوں کو اغوا ء کرنے والوں کے شبہ میں ہجوم نے بے رحمی کے ساتھ ان کی پیٹائی کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین جس کا تعلق راجستھان سے ہے کو معمولی زخم ائے ہیں۔ ایک سینئر افیسر نے کہا کہ بہلائی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والہ چاروڈا شہر میں چہارشنبہ کے روز پیش ائے اس واقعہ کے ضمن میں 30سے زائد لوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

مذکورہ متاثرین کو دسہرہ میلہ میں کچھ بچوں سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے دیکھا تھا۔ درگا سپریڈنٹ آف پولیس ابھیشک پالاوا نے کہاکہ بچوں کو اغوا کرنے والی ٹولیوں کے ارکان کے شبہ میں ایہ ہجوم نے تینوں کی پیٹائی کردی۔

معاملے کی جانکاری ملتی ہے ایک پولیس کی ٹیم موقع پرپہنچ کر تینوں کو ایک مقامی اسپتال لے گئی۔

انہوں نے کہاکہ معاملے چوٹیں لگی تھیں علاج کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔پلاوا نے کہاکہ مذکورہ متاثرین راجستھان کے رہنے والے ہیں حالانکہ ان کے پاس شناختی دستاویزات موجود تھے اور انہیں پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیاگیاہے۔

اس واقعہ کے ویڈیوز کی بنیاد پرانہوں نے کہاکہ ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے اور 30 لوگوں کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیاگیاتھا۔ درگا پولیس نے بچے چوری کے افواہوں پر تشدد سے گریز اور قانون اپنے ہاتھوں میں لینے سے بچنے کی اپیل کی ہے۔