نئی دہلی۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ کوئی باپ بیٹی کیلئے شرائط نہیں تھوپ سکتا اور ہر بچے کو اپنی ماں کا نام استعمال کرنے کا حق ہے۔عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کے والد کی درخواست پر سماعت کے دوران یہ ریمارک کیا ۔ اس شخص نے یہ ہدایت دینے کی اپیل کی ہے کہ دستاویزات میں ان کا نام ان کی بیٹی کے عرفی نام میں ظاہر کیاجائے نہ کہ ان کی ماں کے نام کے طور پر۔