بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان شام میں امریکی اڈے پر بم دھماکے کی اطلاع

,

   

دھماکوں کی نوعیت کے متعلق غیر یقینی صورتحال پھیلی ہوئی ہے‘ آیا وہ معمول کی فوجی مشقوں کانتیجہ تھا یاجان بوجھ کر بنایاگیانشانہ ہے۔
دمشق۔جنگ کی نگرانی والوں کی ایک رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات دیر گئے شام کے شمالی مشرقی صوبے الحسکہ میں امریکی ٹھکانے سے زور دار بم دھماکے کی آوا ز سنائی دی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے ایک شامی نگران کار ادارے کے حوالے سے زنہو زنیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ الحسکہ کے دیہی علاقوں میں واقع قصراک اڈے پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد بغیر پائلٹ کے ڈورن فضاء میں گشت کرنے لگے۔

دھماکوں کی نوعیت کے متعلق غیر یقینی صورتحال پھیلی ہوئی ہے‘ آیا وہ معمول کی فوجی مشقوں کانتیجہ تھا یاجان بوجھ کر بنایاگیانشانہ ہے۔

یہ واقعہ اس دھماکے کے ایک دن بعد پیش آیا جس نے الحسکہ کے جنوب میں الشدادی میں ایک امریکی اڈے کے آس پاس کے علاقے کو ہلاکر رکھ دیاتھا‘ اس دوران مشرقی شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر ایران نوازاتحادی حملوں میں اسرائیل کے لئے امریکی کے ردعمل میں اضافہ ہوا تھا۔

ابزرویٹری کے مطابق غزہ میں جاری تنازعہ میں گذشتہ کئی دنوں کے دوران‘ ان گروپوں نے شمالی اور مشرقی شام میں مختلف اڈوں پرامریکی افواج کے خلاف نشانہ بناکر حملوں کا ایک سلسلہ انجام دیاتھا۔

ابزرویٹری کے مطابق 19اکتوبر سے اب تک کل 15حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں شام میں کئی امریکی ڈٹھکانوں کونشانہ بنایاگیاہے۔