بڑی خبر:پہلی تاریخ کو مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانیں آج کتنی بڑھی قیمت

,

   

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے مدنظر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز مسلسل پانچویں دن پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں اچھال دیکھا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ وہیں، ڈیزل 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دہلی میں پچھلے پانچ دنوں میں پٹرول 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی ان پانچ دنوں میں 37 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں حالانکہ گزشتہ ہفتہ کے آخری سیشن میں نرمی درج کی گئی مگر اس سے پہلے زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی۔ 

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی نئی قیمت بالترتیب 70:44 روپئے، 72.67روپئے، 76.11 روپئے اور 73.15 روپئے فی لیٹر ہے۔اسی طرح ان چاروں میٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب  64.27 روپئے،66.16 روپئے،67.36 روپے اور 67.96 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔