بڑی خبر: ستمبر میں 1.90 کروڑ صارفین نے ریلائنس کا چھوڑا دامن

   

ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو سے لوگوں کی دلچسپی اور کشش اب ختم ہوتی جارہی ہے کیونکہ ستمبر کے مہینے میں 1.90 کروڑ صارفین نے جیو کو خیر باد کہہ دیا ہے اسی عرصے کے دوران ملک تیسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون آئیڈیا کے صارفین کی تعداد میں بھی 10.8 لاکھ کی کمی واقع ہوئی، جب کہ دوسری سب سے بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے صارفین کی تعداد میں 2.47 لاکھ کا اضافہ ہوا۔