بگ بازار کا 10 تا 15 اگست شاپنگ فیسٹیول ’’6 دن مہابچت‘‘

   

حیدرآباد ۔ 8 اگست (پریس نوٹ) بگ بازار کے شاپنگ فیسٹیول ’’6 دن مہا بچت‘‘ کا 10 تا 15 اگست انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں ملک بھر میں خریداری کرنے والے پرکشش ڈسکاؤنٹس سے استفادہ کرسکتے ہیں جس میں فوڈ اینڈ گروسری ایٹمس، فیشن اپارل، گھریلو سازوسامان، کچن کا سامان، ہوم ڈیکور اور الیکٹرانک اشیاء کی خریدی پر حیرت انگیز ڈسکاؤنٹس کی پیشکش کی جارہی ہے۔ اس سال ملک بھر میں بگ بازار اسٹورس پر 9 اگست کو اس کے ممبرس، ینگ بلڈرس اور معذورین کیلئے ایک خصوصی اور سہولت بخش خریداری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول کے دوران ایس بی آئی کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈس کے ذریعہ خریدی کرنے پر 7% اضافی ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔ کسٹمرس 3000 روپئے کی خریداری پر فیوچر والیٹس میں اور پے ٹی ایم پر 1200 روپئے رقم واپسی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔