بگ باس سیزن 13 کیلئے سلمان 400 نہیں 15 ہفتوں کے 195 کروڑ لیں گے

   

سلمان خان اور بگ باس شو کو الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا ہے سلمان کی وجہ سے ہی یہ شو لگاتار خبروں میں رہتا ہے اور ساتھ میں مقبول بھی ہے۔ سلمان کی ہی وجہ سے لوگ اس شو میں حصہ لینے آتے ہیں اور سلمان انجان چہروں اور ان کی آؤٹ پٹانگ حرکتوں کو برداشت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان ہر سیزن میں اپنی فیس بڑھاتے جارہے ہیں اور شو کے پروڈیوسرس ان کے ہر مطالبہ کو مان بھی لیتے ہیں۔ بگ باس کا اگلا سیزن کچھ ماہ میں ہی شروع ہونے والا ہے۔ یہ بات طے ہے کہ شو کے میزبان سلمان خان ہی ہوں گے کیونکہ ان کی جگہ کسی اور کو ناظرین شاید ہی پسند کرے۔ پچھلے دنوں خبر آئی تھی کہ بگ باس کے اگلے سیزن کو ہوسٹ کرنے کے عوض سلمان خان تقریباً 400 کروڑ روپے لیں گے۔ یہ بہت بڑی رقم ہے اس لئے اس پر یقین کرنا مشکل ہے اب ذرائع نے خبر دی ہے کہ یہ خبر صحیح نہیں ہے ان کا کہنا ہے کہ سلمان نے پچھلے سال ایک ویک اینڈ کی شوٹنگ کے عوض 11 کروڑ روپے لئے تھے اس بار وہ فیس بڑھاکر 13 کروڑ روپے لیں گے۔ بگ باس شو تقریباً 15 ہفتوں تک چلتا ہے اس اعتبار سے سلمان کی فیس 195 کروڑ روپے بنتی ہے۔ یعنی سلمان کو اتنی رقم ملے گی فی الحال اس شو کے لئے کنٹنٹس ڈھونڈے جارہے ہیں اور جلد ہی پتہ چلے گا کہ یہ شو کب سے شروع ہوگا۔