بھائی کے انتقال سے دلبرداشتہ بہن کی خودکشی

   

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) بھائی کے انتقال سے دلبرداشتہ بہن کی خودکشی کا دلسوز واقعہ بیگم پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 15 سالہ تسلیم نے کل نامعلوم گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس کے مطابق تسلیم رسول پورہ علاقہ کے ساکن محمد صادق کی بیٹی تھی ۔ ایک سال قبل تسلیم کے بھائی کا انتقال ہوا تھا اور لڑکی اس وقت سے شدید تناؤ کا شکار تھی ۔ بھائی کے انتقال کے بعد سے تسلیم نے اسکول جانا بھی بند کردی اور شدید غم کے عالم میں رہتی تھی ۔ بھائی کی دوری سے تسلیم ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس نے زائد گولیوں کا استعمال کرلیا۔ پولیس بیگم پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع