بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کا نام لندن کے باوقار ایوارڈ کی آخری فہرست میں شامل

   

نئی دہلی: بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کا نام ’21ویں صدی کے آئیکون ایوارڈ’ کے لیے حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ لندن میں قائم اسکوائر واٹر میلون کمپنی نے دیا ہے۔ بی کے یو اتر پردیش کے نائب صدر راجبیر سنگھ نے بتایا کہ یہ ایوارڈ 10 دسمبر کو دیا جائے گا۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ یں ایوارڈ لینے لندن نہیں جا رہا ہوں کیونکہ میں احتجاج میں مصروف ہوں،”یہ بات ٹکیت نے پی ٹی آئی کو فون پر بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات تسلیم ہونے پر وہ ایوارڈ قبول کریں گے۔