بھارت بائیوٹیک کے ڈاکٹر کرشنا ایلا کی گورنر ہریانہ بنڈارودتاتریہ سے ملاقات

   

ویکسین کی تیاری سے ملک کو کوویڈ سے بچانے کا کارنامہ
حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) گورنر ہریانہ بنڈارودتاتریہ نے ہندوستان کے نامور سائینسداں اور بھارت بائیو ٹیک انٹرنیشنل کے ایگزیکیٹو چیرمین ڈاکٹر کرشنا ایلا اور ان کی اہلیہ شریمتی سوچترا ایلا کا خیرمقدم کیا اور ملک کیلئے ان کی خدمات کی ستائش کی۔ ہریانہ کے راج بھون میں منیجنگ ڈائرکٹر بھارت بائیوٹیک شریمتی سوچترا ایلا نے اپنے شوہر کے ہمراہ گورنر بنڈارودتاتریہ سے ملاقات کی۔ گورنر نے بھارت بائیوٹیک کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ویکسین کی تیاری کا کارنامہ بھارت بائیوٹیک کا ہے۔ انہوں نے کوویڈ 19 سے ملک کو بچانے میں بھارت بائیوٹیک کے رول کی ستائش کی۔ گورنر نے کہا کہ سائنسداں دراصل مستقبل کے محافظ ہوتے ہیں جو اپنی تحقیق کے ذریعہ آنے والی نسلوں کو مختلف عوارض سے محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عصری طریقہ علاج اور ہیلت کیئر سہولتوں میں بہتری کے ذریعہ عوامی زندگی کو بچایا جاسکتا ہے۔ بنڈارودتاتریہ نے کہا کہ بھارت بائیوٹیک کے سائینسدانوں کی خدمات ملک کیلئے باعث فخر ہے۔1