بھارت جوڑا یاترا 2.0کی ڈسمبر میں عالیشان پیمانے پر شروعات کا امکان

,

   

راہول گاندھی جہاں سے یاترا کا گذر ہوگا ان ریاستوں میں جلسہ عام کے متعلق سماج کے مختلف گروپوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں
نئی دہلی۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے دور کی مانگ کے پیش نظر کانگریس ذرائع نے اشارہ دیاہے کہ پارٹی اس بات پرغور کررہی ہے اور اگر اس پر حتمی فیصلہ اجائے تو یہ ڈسمبر2023سے فبروری 2024کے درمیان کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے۔

پارٹی ذرائع نے اشارہ دیاکہ پارٹی لیڈر راہول گاندھی کی قیادت میں دوسرے دور کی بھارت جوڑو یاترا نکالنے کے متعلق غور کیاجارہا ہے اور یہ ڈسمبر کے پہلے ہفتے اور اگلے سال فبروری کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے

۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی بھارت جوڑو یاترا 2.0کو عالیشان پیمانے پر غور کررہی ہے ج میں شرکا ء پیدل اورمتعدد مقامات پر گاڑیوں کا استعمال کریں گے پچھلے سال 7ستمبر کے روز راہول گاندھی نے تاملناڈو کی کنیا کماری سے بھارت جوڑو یاترا کے پہلے دور کی شروعات کی تھی۔

اس سال جنوری 30کے روز جموں کشمیر کے سری نگر میں تقریبا4050کیلو میٹر کی پیدل مسافت طئے کرنے کے بعد اس کا اختتام عمل میں آیاتھا۔

یاترا تاملناڈو‘ کیرالا‘ کرناٹک‘ تلنگانہ‘ مدھیہ پردیش‘ مہارشٹرا‘راجستھان‘ ہریانہ‘ پنجاب‘ ہماچل پردیش اور دو یونین ٹرٹریز دہلی او رجموں کشمیر کے 75اضلاعوں سے 126دنوں میں پنچ کر ہندوستان کی سب سے بڑا پیدل یاترا کا ریکارڈ درج کرایاتھا۔

راہول گاندھی جہاں سے یاترا کا گذر ہوگا ان ریاستوں میں جلسہ عام کے متعلق سماج کے مختلف گروپوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔