بھارت جوڑو یاترا میں عوام کا جم غفیر

,

   

ملاپورم (کیرالہ): کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے 21 ویں دن بدھ کو یہاں پانڈی کڈ میں پارٹی کارکنان اور عام لوگ کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ کیرالہ میں جاری یاترا کا یہ 18 واں دن ہے ۔یہ صبح 10.30 بجے وندور میں رکے گی اور شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 7 بجے ملاپورم کے نیلمبور پہنچے گی۔ منگل کی شام ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا، ‘‘ہندوستان کی خواتین ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں لیکن بی جے پی کی طرف سے ان کے ساتھ ‘کموڈٹی’ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ سب سے گھناؤنی مثال اتراکھنڈ میں انکیتا کا قتل ہے ۔ بی جے پی کے وزیر اعلیٰ نے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام ثبوتوں کو کچل دیا۔ ہم بی جے پی کو خواتین کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔