’’بھارت‘‘ کے تکمیلی شیڈول کا دلی اور پنجاب میں آغاز

   

علی عباس ظفر نے ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کو یہ اطلاع دی کہ فلم بھارت کی دلی اور پنجاب میں شوٹنگ نئے سال میں کی جائے گی جو اس فلم کا آخری شیڈول ہوگا۔ سلمان خان کے جنم دن والے مہینے میں کون کام کرتا ہے، لیکن ہم ایڈیٹنگ کے کام میں لگے ہیں۔ فلم میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جن کی 27 دسمبر کو 53 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس کے علاوہ کیٹرینہ کیف، دشا پٹانی، تبو اور سنیل گروور بھی فلم میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم سال 2014 میں ریلیز ہوئی کورین فلم ’’اوڈے ٹومائی فادر‘‘ کا ہندی ری میک ہے۔ فلم کا پروڈکشن اتل اگنی ہوتری کی کمپنی ریئل لائف پروڈکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ اور بھوشن کمار کی ٹی سیریز کمپنی کررہی ہے۔ بھارت کے نئے سال یعنی 2019 میں عید کے موقع پر یعنی 5 جون کو ریلیز ہونے کی توقع ہے۔