بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی

,

   

اسرائیل نے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے بین الاقوامی شمسی اتحاد میں شامل ہونے اور بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دوبارہ بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور اسرائیل کے وزیر خارجہ یایئر لیپڈ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔بھارت اور اسرائیل اگلے ماہ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے پر متفق ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک نے ان کے کووڈ ٹیکہ سرٹیفیکیشن کو تسلیم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔