بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے چینی وزیرخارجہ سے فون پر75منٹ گفتگوکی

,

   

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ٹیلیفون پر مشرقی لداخ اور بھارت چین تعلقات میں ایل اے سی کے ساتھ صورتحال سے متعلق معاملات پربات چیت کی ہے۔ پیانگونگ جھیل کے علاقے سے دونوں اطراف سے فورسز کے انخلا کے بعد ایس جے شنکر نے اصرار کیاہے کہ فریقین کو اب مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے ساتھ باقی معاملات کو بھی فوری طور پر حل کرناچاہیے۔جے شنکر نے کہاہے کہ ایک بار جب دونوں طرف کی افواج دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کے شکار مقامات سے دستبردار ہوجائیں تو فریقین دونوں اطراف کے مابین امن اور ہم آہنگی کی بحالی کے لیے سرحد کے ساتھ تعینات فوجیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔وزارت خارجہ نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت سے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کے روز وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے چینی وزیر خارجہ کے ساتھ سرحدی تعطل پر ماسکومعاہدے کے نفاذ اور تبادلہ خیال کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا…