بھاسکر میڈیکل کالج کو بطور نوڈ سنٹرل ، NMC سے مسلمہ حیثیت حاصل

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : بھاسکر میڈیکل کالج کو نیشنل میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل ایجوکیشن ٹکنالوجیز کے لیے بطور نوڈل سنٹر تسلیم کیا گیا ۔ سارے ملک میں ایسے نوڈل سنٹرس صرف 14 ہیں ۔ بھاسکر میڈیکل کالج وہ واحد میڈیکل کالج ہے جس کا تعلق تلنگانہ ریاست سے ہے ۔ اس نوڈل سنٹر کا افتتاح ڈاکٹر ارونا وی ونیکر ، پریسیڈنٹ UGMEB، نیشنل میڈیکل کمیشن اور ڈاکٹر وجیندرا کمار ، ممبر UGMEB ، نیشنل میڈیکل کمیشن نے 27 فروری کو انجام دیا ۔ ڈاکٹر اویناش سوپ ، مینٹر برائے نوڈل سنٹر ، ڈاکٹر جی دیپیکا ، پراموٹر ، جے بی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس اور ممبر جوگن ، پلی بی آر ایجوکیشنل سوسائٹی ، ڈاکٹر پی وی چلم ، ڈین ، بھاسکر میڈیکل کالج ، ڈاکٹر بی شروتی ، کنوینر ، نوڈل سنٹرل کے ہمراہ پرنسپلس اور فیکلٹی ریاست کے 24 میڈیکل کالج سے اس موقع پر شریک تھے ۔۔