بھوپال سے آئندہ سال حج پروازوں کا آغاز

   

بھوپال:حج پالیسی 2023 کے اغراض و مقاصدطے کرنے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں حج کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین عبداللہ کٹی کی صدارت میں منعقدہ حج پالیسی2023 میں جہاں عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کا مطالبہ کیاگیا وہیں سفر حج کے اخراجات کم کرنے اور مدھیہ پردیش سے عازمین حج کے لئے راست پرواز شروع کرنے کا بھی شدت سے مطالبہ کیا گیا۔ مرکزی حج کمیٹی کے چیرمین عبداللہ کٹی نے بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود اور ایم پی حج کمیٹی کے ذمہ داران وسماجی تنظیموں کے مطالبے پرآئندہ سال سے بھوپال سے راست حج پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا۔