بھوپال میں جونیئر ڈاکٹرس کی ہڑتال چوتھے دن بھی جاری

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں این ای ای ٹی پی جی کی جلد کونسلنگ سمیت مختلف مطالبات کو لے کر جونیئر ڈاکٹروں (جے یو ڈی اے ) کی ہڑتال آج چوتھے دن بھی جاری رہی، جس کی وجہ سے صحت کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ گاندھی میڈیکل کالج کے جوڈا کے صدر ڈاکٹر امیت نے آج بتایا کہ جونیئر ڈاکٹر منگل سے این ای ای ٹی پی جی کونسلنگ اور دیگر مطالبات کو لے کر ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جے یو ڈی اے نے پی جی فرسٹ ایئر کے جونیئر ڈاکٹروں کی آمد تک ان کی جگہ میڈیکل آفیسرز یا جونیئر ریزیڈنٹس کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ لیکن ابھی تک اس پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے ۔
ڈاکٹر امیت نے بتایا کہ ان کی ہڑتال کو ریاست کے تمام چھ سرکاری میڈیکل کالجوں کے جونیئر ڈاکٹروں کی حمایت حاصل ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبہ پورا نہیں ہوتا ان کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری جانب ہڑتال کے باعث صحت کی خدمات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔