بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت میں، 3 دسمبر کو، بھوپال گیس سانحہ کی 40 ویں برسی کے موقع پر، ایک بین مذہبی اجتماع ہوگا۔ ایک اہلکار نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔دو اور تین دسمبر 1984 کی درمیانی شب بھوپال کے پرانے علاقے میں یونین کاربائیڈ فیکٹری سے میتھائل آئوسیانیٹ (MIC) گیس کے اخراج سے کم از کم 3،787 افراد ہلاک اور نصف ملین سے زیادہ متاثر ہوئے۔اس سال 3 دسمبر کو بھوپال گیس سانحہ کی 40 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ اس موقع پر سنٹرل لائبریری، بھوپال کے ‘برکت اللہ بھون’ میں صبح 1030 بجے سے ایک آل ریلیجن دعائیہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔
گورنر منگو بھائی پٹیل متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اہلکار نے کہا کہ اس موقع پر مذہبی تحریریں بھی پڑھی جائیں گی۔