بھگوا‘ اتحاد اختتام کے دہانے پر‘ سینا نے بنایا بی جے پی کوپھر نشانہ

,

   

ممبئی۔مہارشٹرا میں بھگوا پارٹیوں کااتحاد خاتمہ کے دہانے پر ہے‘ کیونکہ شیوا سینا کے صدر ادھو ٹھاکر ے نے پھر ایک مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایاہے‘ اور ہمیشہ طرح جمعہ کے روز بھی اس ایک پارٹی کو ”جھوٹا“ قراردیا ہے۔

سیٹ شیئرینگ کے متعلق دیویندر فنڈنایوس کے دئے گئے بیان جس میں انہوں نے کہاتھا کہ”بی جے پی او رشیو سینا کے درمیان میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی“ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہاکہ ”بی جے پی صدر امیت شاہ نے خود مجھے یہ بھروسہ دلایاتھا۔

اب وہ اپنے الفاظ سے مکر رہے ہیں۔ اسی وجہہ سے میں نے جھوٹوں سے بات کرنا بند کردیاہے“۔

واپس لوٹنے کے آخری مرحلے کے طو رپر پیش ہوتے ہوئے سینا صدر نے کہاکہ ”ریاست کو سینا کا چیف منسٹر دوں گا ایسا میں نے اپنے والد(انجہانی بال ٹھاکرے) سے وعدہ کیاتھا۔

اس کو حاصل کرنے کے لئے مجھے بی جے پی‘ شاہ یا فنڈناویوس کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے“۔

کیونکہ بی جے پی سب سے بڑی جماعت ہے لہذا نہوں نے مانگ کی کہ وہ فوری طور پر حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش کرے جس میں ناکامی کے بعد ”تمام ریاستے سینا کے سامنے کھلے ہیں“جس کو مہارشٹرا کی عوام کبھی ترک نہیں کرے گی۔