بھینسہ میں ہاسٹل سے فرار طلبہ گھر واپس

   

حیدرآباد ۔یکم؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز) بھینسہ (ضلع عادل آباد) سے تعلق رکھنے والے تین طلبا نے دولت کمانے کی لالچ میں ہاسٹل سے راہ فرار اختیار کر کے بذریعہ ٹرین حیدرآباد پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ دن رات تقریباً ساڑھے سات بجے بھینسہ میں واقع مہاتما گاندھی باپھولے اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اور ان تینوں طلباء نے وولت کمانے کے مقصد سے ہی ہاسٹل سے راہ فرار اختیار کرنے کا تحریر کردہ ایک مکتوب کے ذریعہ اظہار ہوا ۔ تینوں طلبا کے ہاسٹل سے راہ فرار اختیار کرنے کی پرنسپال اسکول مسٹر سدرشن ریڈی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے ان تین راہ فرار اختیار کرنے والے طلباء کی تلاش شروع کر دی تھی کہ خود ان طلبا نے اپنے والدین کو فون پر ربط پیدا کر کے حیدرآباد میں رہنے اور اور بہت جلد واپس گھر آنے کا اظہار کیا ۔ بعدازاں واپس ہوئے تینوں طلباء کو پولیس نے ان کے والدین کے حوالہ کر دیا ۔