بہادرپورہ میں نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 20 سالہ اشوتوش جادھو جو انٹر سال دوم کا طالب علم تھا۔ این ایم گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ جادھو کل مکان میں اپنی والدہ کے ساتھ تھا اس لڑکے کے والدہ اور بھائی بیگم بازار ڈیوٹی پر گئے تھے۔ اس دوران جادھو نے انتہائی اقدام کرلیا۔ بہادر پورہ پولیس سمجھتی ہے کہ اشوتوش جادھو نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس بہادرپورہ نے مقدمہ درج کرلیاہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع