بہادر پورہ میں قتل کا معمہ حل ، دو ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد ۔20۔ جون (سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے شیخ قاسم کے قتل کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس فلک نما شیخ جہانگیر نے بتایا کہ 35 سالہ شیخ قاسم کو اس کے دو ساتھیوں ، 38 سالہ سید یوسف اور 23 سالہ سید فضل نے شراب نوشی کے دوران جھگڑے کے نتیجہ میں کیا تھا ۔ سید یوسف روڈی شیٹر ہے اور وہ شاستری پورم کا مقیم ہے۔ وہ اپنے ساتھی سید فضل ساکن حسن نگر راجندر نگر کے ہمراہ اکثر شراب نوشی کیا کرتا تھا اور مقتول شیخ قاسم عرف اشو بھی سیندھی خانہ میں ان کے ساتھ شراب نوشی کیا کرتا تھا ۔ اے سی پی نے بتایا کہ 13 جون کو شیخ قاسم نے سید یوسف و سید فضل سے شراب نوشی کیلئے رقم دینے کا مطالبہ کیا اور جھگڑا کیا ۔ اس جھگڑے کے نتیجہ میں خاطیوں نے شیخ قاسم کا بہادر پورہ واٹر پلانٹ کے پاس سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا اور بعد ازاں چاقو سے حملہ کردیا ۔ بہادر پورہ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہتھیار برآمد کرلیا۔ب