بہار الیکشن کے انچارج و سابق چیف منسٹر فڈنویس کورونا پازیٹیو

,

   

ممبئی :مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی اور حالیہ اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس کوویڈ 19 کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ میں اس کی اطلاع دی۔ بہار کے انتخابات سے پہلے فڈنویس کو وہاں کے الیکشن کے لئے بی جے پی کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔فڈنویس نے ٹویٹ کیا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے وہ ہر دن کام کرتے رہے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ایشورچاہتا ہے کہ وہ تھوڑی دیر کے لئے آرام کریں ۔