بہار میں اے ائی ایم ائی ایم کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی نے آر جے ڈی میں شمولیت اختیارکرلی

,

   

پٹنہ۔بہار میں اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی کے اپنے موقف کا اے ائی ایم ائی ایم کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کرتے ہوئے دوبارہ دعوی کیاہے۔

اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے مذکورہ چار اراکین اسمبلی کو اپنی کار میں بیٹھا کر خود کار چلاتے ہوئے اسمبلی پہنچے او راسپیکر وجئے کمارسنہا کو واقف کروایا کہ اسدالدین اویسی کی پارٹی کو چھوڑ کر یہ چار اراکین اسمبلی آر جے ڈی کے ساتھ مل گئے ہیں۔

مذکورہ اراکین اسمبلی محمد اظہر عرفی‘ شہنواز عالم‘ رکن الدین احمد‘ اور انظار نیامی جنھوں نے آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کی ہے 243سیٹوں کی مضبوط اسمبلی میں پارٹی کی طاقت کو 80تک پہنچادیاہے۔

اب آر جے ڈی کے پاس بی جے پی سے تین اراکین اسمبلی زیادہ ہے جس نے چیف منسٹر نتیش کمار کی جے ڈی یو کے ساتھ اقتدار میں حصہ دار بنی ہوئی ہے۔

مذکورہ حیدرآباد ایم پی کی پارٹی جس نے 2020اسمبلی انتخابات میں پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے ایک ہنگامہ کردیاتھا میں اب واحد اختر ایمان باقی رہ گئے ہیں جو اے ائی ایم ائی ایم کے ریاستی صدر ہیں۔