بہار میں بی جے پی قائدین کے خلاف بلڈوزرس کا استعمال کریں۔ سی پی ائی

,

   

لالو پرساد یادو‘ آر جے ڈی سربراہ اور اس وقت کے بہار چیف منسٹرنے اکٹوبر1990میں اڈوانی کی رتھ یاترا کو سمستی پور میں روک دیاتھا۔
پٹنہ۔ بہار میں باہر سے عظیم اتحاد حکومت کی حمایت کرنے والی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی ائی) کا کہنا ہے کہ ریاست میں بی جے پی قائدین کے خلاف بلڈوزرس کا استعمال کریں۔

سی پی ائی کے قومی سکریٹری اتل انجان یہ بھی مانگ کی کہ ریاست میں بی جے پی قائدین کی ”ناجائز“ دولت پر ایک ”وائٹ پیپر“ عوام کے سامنے لایاجائے تاکہ اس خیال کوغلط ثابت کیاجائے کہ ”صرف دوسری پارٹیاں ہی بدعنوان“ ہیں۔

انہوں نے جمعہ کے روز رپورٹرس کو بتایاکہ”چلیں (چیف منسٹر) نتیش کماراو ر(ڈپٹی چیف منسٹر) تیجسوی یادو عہدیداروں کو ہدایت دیں کہ وہ بی جے پی لیڈروں سے تعلق رکھنے والی عمارتوں کی نشاندہی کریں جو عوامی اراضی پر تجاوزات کرتی ہوئی پائی گئی ہیں‘انہیں مسمار کردیں۔

اب بلڈوزرس کا استعمال مذکورہ پارٹی کے خلاف ہونا چاہئے“۔انجن نے کہاکہ ”اگر نتیش اورتیجسوی نظر انداز کرتے ہیں تو ہم سمجھیں اخلاقی جرات کا ان کے اندر فقدان ہے“۔

مذکورہ سی پی ائی لیڈر نے کہاکہ ریاست کی کابینہ میں شمولیت کے لئے اب بھی وہ تیار ہیں‘ دوسری سیاسی لفٹ پارٹیوں سی پی ائی (ایم ایل) اور سی پی ائی(ایم) کی طرح نہیں جنھوں نے ان امکانات کو مسترد کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہمیں اب تک کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے۔ ہم اتحادیوں کے درمیان میں اتحادی شراکت داری کی قیمت پر کوئی قلمدان نہیں چاہتے ہیں“۔

ایک سوال کے جواب میں سی پی ائی لیڈر نے کہاکہ مذکورہ پارٹی کا ماننا ہے کہ کمار ملک میں اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان میں اتحاد قائم کرنے میں ”اہم رول“ ادا کریں گے۔

تاہم انہوں نے کمار کے وزیراعظم امیدوار“ بننے کے متعلق سوال کو درکار کردیا اورکہاکہ”جب ہم پل پر پہنچ جائیں گے تو اس کو پا رکرلیں گے۔ جو بچہ پیدا نہیں ہوا ہے اس کا نام رکھنے کی کوشش نہ کریں“۔

تاہم انجن نے مزید کہاکہ کانگریس کی کمزوری نے بی جے پی کو ”مضبوطی“ فراہم کی ہے ”اس کی اشویدھا یجنا نے بہار میں رکاوٹ ڈال دی ہے‘ یہ وہی سرزمین ہے جہاں پر اڈوانی کی رتھ یاترا کو روک دیاگیاتھا“۔

لالو پرساد یادو‘ آر جے ڈی سربراہ اور اس وقت کے بہار چیف منسٹرنے اکٹوبر1990میں اڈوانی کی رتھ یاترا کو سمستی پور میں روک دیاتھا۔